ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ریلوے ٹکٹ نہیں ملے گا

فوٹو: فائل


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کوٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوزاور15اکتوبرتک مکمل ڈوزلگوانے والےمسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کےدوران بغیرویکسینیشن کےشناخت ہوگیاتو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوروناویکسین لگوانےسےمتعلق آگاہی کےلئےاسٹیشنوں کی حدودمیں پوسٹرزاوربینرزآویزاں کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے میں سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اس سے پہلے پاکستان ریلوے نے  ٹرینوں میں سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔ترجمان ریلوے  کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکتے ہیں۔ پاکستان ریلوےمیں یکم ستمبرسے کو ویڈ چارج لاگو ہوگیا ہے۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا  لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

اب پاکستان ریلوے نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ لینے سے ہی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے کا اطلاق 15ستمبر سے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت صحت کا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بھی پاکستان ریلوے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے نان ویکسینیٹڈ افراد کے ریلوے میں سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں