ملک میں کورونا ویکسینیشن کانیا ریکارڈ بن گیا

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

پاکستان میں پہلی بار ایک روز میں 15 لاکھ  افرادکی  کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز15 لاکھ 90ہزار افراد کو کورونا ویکسین  لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ویکسین کی پہلی اوردوسری دونوں خوراکیں  پہلی بارسب سے زیادہ لگائی گئیں۔ پہلی خوراک 10 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔ دوسری خوراک 5 لاکھ 19 ہزار لوگوں کو لگائی گئی

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم “مو” کو مانیٹر کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 شہروں میں  20 نے اپنا ہدف حاصل کیا۔ حیدرآباد، مرادن، کوئٹہ اور نوشہرہ ہدف پورا نہیں کرسکے۔ اگست کے آخر تک 24  شہروں میں 18 سے زائدعمر کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کی 35 فیصد آبادی کو ابھی تک ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے،اسلام آباد میں یہ شرح 69،آزادکشمیر51،گلگت بلتستان میں 39 فیصد ہےپنجاب 37،خیبر پختونخوا 35،سندھ 32 فیصد اور بلوچستان میں شرح 12 فیصد ہے۔


یاد رہے کہ این سی او سی کے مطابق 30اگست کو بھی 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں تھیں۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں واٗرس کے وار بھی تیز ہو گئے ہیں، مسلسل دوسرے روز کورونا  کے باعث 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث لگاتار دوسرے دن 100 سے زائد اموات

گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 101 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 559 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 678ہوگئی۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 637کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی


متعلقہ خبریں