یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔ ویکسینیٹڈ افراد پاکستان سے شارجہ جاسکیں گے.
ائیر عربیہ کے مطابق،ای ویزا پر سفر کرنے والے پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کو شارجہ اور راس الخیمہ کی پرواز کے دوران کوویڈ 19 ویکسینیشن ریکارڈ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
ایئرلائن نے مزید کہا کہ ان دونوں امارات میں آنے والے تمام مسافروں کو نئے جاری کردہ ای ویزوں کے ساتھ اپنی روانگی سے قبل آئی سی اے میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
حکام کے مطابق مکمل طور پر ویکسین شدہ باشندوں کو بھی ان ممالک کےسفر کی اجازت دی جائے گی۔ بشرطیکہ وہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 14 دن بعد سفر کر رہے ہوں۔ انہیں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ الحسن ایپ پر گرین سٹیٹس بھی پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ابوظہبی ، شارجہ ، راس الخیمہ اور دیگر شمالی امارات کے باشندوں کو آئی سی اے کی ویب سائٹ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ جبکہ دبئی کے باشندوں کو سفر سے پہلے جی ڈی آر ایف اے پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔
ایئر لائن نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تمام ویکسینیٹڈ اور غیر ویکسینیٹڈ طبی عملے بشمول ڈاکٹر ، نرسیں اور ٹیکنیشن بھی ان امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔
تعلیمی شعبے کا عملہ ، بشمول یونیورسٹیوں ، کالجوں ، اسکولوں اور اداروں کے اساتذہ، اس وقت متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم طلبا۔ فیملی ری یونین کے لیے سفر کرنے والےافراد، وفاقی اور مقامی اداروں کا سرکاری عملہ، گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارت کار بھی داخل ہو سکتے ہیں ، چاہے ان کی ویکسینیشن بھی نہ ہوئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنیوالوں کیلیے نئی ہدایت
اگر پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے مسافر اس وقت کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے قرنطینہ میں ہیں اور قرنطینہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے سفر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں متعلقہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ اندراج کرانا ہوگا۔