امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ پائے جاتے ہیں جو سخاوت میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔
ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔
زہاب کی بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا۔
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون امپائر کو برٹش ایمپائر ایوارڈ سے نوازا گیا
زہاب پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی بھی ہیں انکا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔
انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔
بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔
زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔