امریکی ریاست لوزیانا سے کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔
شہروں میں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جو گھروں اور مالز کی چھتے تک اڑا کر لے گئی۔
View this post on Instagram
امریکی پاور آوٹیج کے مطابق ایک ملین سے زائد صارفین خطے میں بجلی سے محروم ہیں، جس میں لوزیانا 90 لاکھ اور مسیسیپی میں 30 ہزار افراد سے زائد شامل ہیں۔ جبکہ نیو اورلینز شہر کو بجلی پہنچانے والی تمام آٹھ ٹرانسمیشن لائنیں سروس سے باہر ہیں۔
لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
لوزیانا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر درخت گرنے کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک کا نظام بھی روک دیا گیا ہے۔
ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آئیڈا لوزیانا میں آنے والے مضبوط ترین طوفانوں میں سے ایک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیڈا پچھلے سال آنے والے سمندری طوفان لورا اور 1856 کے سمندری طوفان کے ساتھ ریاست کا اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔