شہباز شریف کا ایک بار پھر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

فائل فوٹو


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بار پھر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امانت، دیانت اور محنت کی راہ اپنانا ہو گی، خود احتسابی نہ کی تو سات سو سال اور بھی گزر گئے تو صورتحال جوں کی توں رہے گی، پاکستان آگے چلے گا تو چاروں صوبے بھی آگے چلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے معیشت کو سنوارا، ترقیاتی منصوبے لگائے، ملک سےاندھیروں کا خاتمہ کیا، دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی سے بوری بند لاشوں کاخاتمہ کیا، بھتےاور پرچی کا خاتمہ کرکے ملک کی معاشی شہہ رگ کو امن کا تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اربوں ڈالرز کے منصوبے لگائے، قوم کے اربوں روپے بچائے  آج ہم پر 45 لاکھ کے پھول بوٹوں کے الزام لگائے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن ارکان کے نام دیں: عمران خان کا شہباز شریف کو خط

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اور دیگر جو منصوبے لگائےاللہ کے کرم سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ آج بھی ہم اپنے ساتھ اور قوم سے وعدہ کریں تو ملک کی حالت بدل سکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہم نے 5000 میگاواٹ ایل این جی کی بنیاد پر 1200میگاواٹ کے چار پلانٹ لگائے۔ ان پلانٹس میں دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی ، بجلی کی فراہمی سے کاروبار چلا اوربرآمدات شروع ہوئیں۔


متعلقہ خبریں