پہلے کارڈ پھر پیٹرول


لاہور میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینرز کر دیئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔

لاہور ٹی وی کے مطابق کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

جس کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ بینرز آویزاں کریں گے، ویکسینیشن کارڈ دکھائیں، پٹرول ڈلوائیں۔

کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسینیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاؤ کی روک تھام میں ساتھ دیں۔ ویکسین کی دونوں ڈوزز اور پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی پٹرول لے سکیں گے۔

اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکیں گے۔

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔ ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں