گزشتہ مالی سال حکومت نے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پر 4100 ارب روپے خرچ کردیے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری فسکل رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا۔ مالی سال 2020-21 میں ریونیو بلحاظ جی ڈی پی 4.5 فیصد رہا۔ گزشتہ مالی سال ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 11.1 فیصد رہا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی میں گزشتہ مالی سال 2749 ارب روپے خرچ ہوئے۔ دفاعی اخراجات کی مد 1316 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان
رپورٹ کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب اور پنشن پر 440 ارب روپے خرچ ہوئے۔ حکومتی اخراجات 505 ارب سے زائد، سبسڈیز کے لئے 425 ارب روپے خرچ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔