بیرون ملک مقیم پاکستانی: نادرا سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانی ویکسینیشن کا سرٹیفکٹ اب نادرا میں خود کو رجسٹرڈ کروا کر اس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

این سی او سی کی ستمبر میں بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپرینشن سینٹر (این سی او سی) نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے ویکسین لگوانے والے پاکستانی آج سے اپنی تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ nims.nadra.gov.pk پہ بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ حاصل کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی دو دن قبل کہا تھا کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے ایک ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون میں ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھ سکتے ہیں۔

نادرا نے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ یہ ایپ تیار ہیں آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس میں اپنے قواعد ڈال کر اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ بھی تیار کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں