ترکی نے افغانستان سے افواج کا انخلا شروع کر دیا ہے.
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی نے کابل ائیرپورٹ سے اپنی فوج نکالنا شروع کر دی ہے۔ ترکی 31 اگست تک افغانستان سے افواج کا انخلا مکمل کر لے گا۔
اس سے پہلے ترکی نے امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر طالبان نے ترکی کو بھی افغانستان سے افواج واپس لے جانے کا کہا تھا۔
جو بائیڈن کا افغانستان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی افغانستان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے پینٹاگون کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان سے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا میں تیزی
خیال رہے کہ طالبان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو واضح کیا تھا کہ غیر ملکی فوجی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں، ترجمان طالبان