100 سے زائد روسی ساختہ ہیلی کاپٹر طالبان کے ہاتھ لگ گئے


افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 100 سے زائد روسی ساختہ ہیلی کاپٹر طالبان کے ہاتھ لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطاقب ہتھیار برآمد کرنے والی روسی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک سو سے زائد ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز قبضے میں لیے ہیں۔

روسی کمپنی کا کہنا ہے کہ سپیئر پارٹس اور مینٹیننس اسٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبان ان ہیلی کاپٹرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روسی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹرز کی تعداد رپورٹ کی گئی انونٹری سے کافی زیادہ ہے۔

پاکستان دوسرا گھر، اس کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: ترجمان طالبان

رپورٹ کے مطابق یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ کتنے ہیلی کاپٹرز استعمال کے قابل ہیں۔

امریکہ نے روس کی جانب سے ایم 17 ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے کاریگر بھیجنے سے منع کرنے پر افغانستان کی فوج کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز بھی  فراہم کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یہ روسی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹرز سابق افغان حکومت کے لیے خریدے تھے۔


متعلقہ خبریں