مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے نے اپنی نکاح کی تقریب میں گانا گا کر سب کو حیران کر دیا۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی 23 اگست کو لندن میں ہوئی، جہاں انہوں نے ” کیا ہوا تیرا وعدہ” گا کر سما باندھ دیا۔
View this post on Instagram
خوشگوار موڈ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے جنید صفدر کی پرفارمنس سے وہاں موجود لوگ بھی خوب محظوظ ہوتے رہے۔
جنید صفدر کے چھوٹے نانا شہباز شریف کو بھی موسیقی اور گانوں کا بےحد شوق ہے، شہباز شریف کی چند سال پہلے تقریب میں ” اکیلے نہ جانا” گانا گاتے کی ویڈیو نے سب کو ان کے اس ٹیلنٹ سے متعارف کرایا تھا۔
نکاح کی تقریب میں مریم نواز شریک تو نہیں ہو سکیں لیکن ان کی ویڈیو کال کے ذریعے بیٹے سے بات کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی بہو کا لہنگا کس ڈیزائنر کا تھا؟
جس میں مریم نواز کو بھی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دیگر مہمانوں کی طرح ہی سجے سنورے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر رہے۔
مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
مریم نواز نے بیٹے کی لندن میں شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شادی کارڈ شیئر کر کے کیا تھا۔