امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر کی ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات


امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کو طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ولیم برنس نے پیر کو ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں ملاقات کی جس میں حساس سفارتی معاملات زیر بحث آئے ہیں۔

مزید یہ کہ ملاقات میں کابل کی صورتحال اور سفارتی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

افغانستان سے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا میں تیزی

خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو واضح کیا تھا کہ غیر ملکی فوجی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں، ترجمان طالبان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے  انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے۔

سہیل شاہین نے خبردار کیا کہ اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے، تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور اس پر شدید ردعمل بھی آ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں