پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئےضروری ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئےضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بیلجیئم کے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال میں افغانوں کی حفاظت اور سلامتی نہایت ضروری ہے۔

پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، عمران خان

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان سے زیادہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفد کا خیرمقدم اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان رہنماوَں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، افغانستان میں امن استحکام اور ترقی کیلئے افغان قیادت کو ملکر تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت افغانستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکتا ہے،ترجمان افغان طالبان


متعلقہ خبریں