افغان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار


افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم منگل یا بدھ کو اسلام آباد پہنچے گی، گزشتہ روز پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز  ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں شیڈول تھی تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب سری لنکا میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری

گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس ضمن میں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے،امید کرتے ہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں