ہوشیار: امریکی فوج کی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

ہوشیار: امریکی فوج کی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

واشنگٹن: امریکی فوج کی انتہائی حساس بائیو میٹرک دیوائسز کو طالبان نے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ بات مؤقر جریدے سی این ای ٹی نے بتائی ہے۔

افغانستان میں سرمایہ کاری کریں، طالبان کی چین کو دعوت

ہم نیوز کے مطابق سی این ای ٹی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کو اس بات کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ ان ڈیوائسزمیں موجود حساس ترین معلومات کو اس کے مخالفین اسی کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا اور امریکی فوج کی بائیو میٹرک ڈیوائسز کو طالبان کے قبضے میں گئے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان بائیو میٹرک ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں اور مقامی افغانوں کا انتہائی حساس ترین ڈیٹا موجود ہے۔

طالبان کو اعتماد میں لے لیا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائسز سے طالبان امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی نشاندہی کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان بائیو میٹرک ڈیوائسز کا ڈیٹا خود چیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں لیکن کوئی پڑوسی ملک یا اس کی انٹیلی جنس اس ضمن میں ان کی مدد کرسکتی ہے۔

طاقت بھی ہے، جوان بھی ہیں، امریکہ بس! اسلحہ و بارود دیدے: احمد مسعود

امریکہ عالمی جنگوں میں ایسی بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کرتا رہا ہے۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں بھی امریکہ نے بائیو میٹرک معلومات سے مدد لی تھی۔


متعلقہ خبریں