طاقت بھی ہے، جوان بھی ہیں، امریکہ بس! اسلحہ و بارود دیدے: احمد مسعود

احمد مسعود نے ملک نہیں چھوڑا: کہاں ہیں؟ افغانستان مزاحمتی محاذ نے بتا دیا

کابل: طالبان مخالف احمد مسعود نے مزاحمتی تحریک شروع کرنے کے لیے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ احمد مسعود مرحوم افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے ہیں۔

افغانستان: پنجشیر میں طالبان مخالف تحریک جڑ پکڑ رہی ہے، روسی انتباہ

انہوں ںے امریکہ سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے ایک مضمون میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک شروع کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی ممکن بنائے۔

احمد مسعود نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طاقت موجود ہے مگر کی ملیشیا کو اسلحہ و بارود کی ضرورت ہے۔

مضموں میں احمد مسعود نے ترغیب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ ان کی ملیشیا کو اسلحہ فراہم کرکے اب بھی جمہوریت کا علمبردار ثابت ہو سکتا ہے۔

طالبان نہ بدلے تو پہلے جیسا انجام ہو گا، کسی ایک جماعت کی حکومت قبول نہیں،افغان سیاسی رہنما

احمد مسعود کے مطابق وہ اپنا مضمون وادی پنجشیر میں بیٹھ کر لکھ رہے ہیں اور اپنے والد کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار بھی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے ساتھ مجاہدین ہیں جو طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں مگر انہیں اسلحہ اور گولہ بارود درکار ہے۔

مرحوم کمانڈر احمد شاہ مسعود کو پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا تھا۔ روس کے خلاف ہونے والے جہاد میں انہوں ںے انتہائی اہم مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

سوویت یونین کے خلاف ہونے والی مزاحمتی تحریک میں اس کی افواج پنجشیر کے نہ صرف فتح نہیں کرسکی تھی بلکہ شیر کو بھی پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔

طالبان کا افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان

طالبان کے دور اقتدار میں بھی پنجشیر کا علاقہ ناقابل تسخیر رہا تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے 2 دن قبل ایک خود کش حملے میں احمد شاہ مسعود جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں