کابل ایئر پورٹ پر افراتفری، امریکی بوئنگ طیارہ اور گنجائش سے زائد پناہ گزین

کابل ایئر پورٹ کے نا قابل یقین مناظر

امریکی بوئنگ طیارے کی افغانستان ایئر پورٹ پر حیرت انگیز پرواز کی تصویر منظرعام پر آگئی جس میں سینکڑوں پناہ گزین طالبان کے خوف سے بیرون ملک پناہ کے لیے روانہ ہوئے۔ 

رپوٹ کے مطابق کمرشل  طیارے بوئنگ میں 650 مسافر سوار تھے لیکن تصویری منظر نامہ اس بات کو واضع کر رہا ہے کہ یہ 650 نہیں بلکہ سینکڑوں پناہ گزین ہیں جو خوف و ہراس کے عالم میں ہیں، ان کے چہرے پر موت کا خوف اور قلب میں طالبان کا ڈر واضع نظر آ رہا ہے۔ طیارے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ سینکڑوں  بچے، بوڑھے اور جوان سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان  سے واپسی کا فیصلہ درست تھا،اپنے مشن میں کامیاب رہے، بائیڈن

طیارے میں سوار ایک پناہ گزین نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی ملک کے لوگوں کی ایسی حالت نہیں دیکھی کہ وہ ملک چھوڑ کر جانے کو اتنے بے تاب ہوں۔ جب افغان شہری طیارے میں داخل ہوئے تو گھبراہٹ ان کی آنکھوں سے واضح تھی۔

کابل سے طیارے کے ساتھ لٹک کر نکلنے کی کوشش، 3 افراد ہلاک
کابل ہوائی اڈے پر پناہ گزینوں فلائٹ پر چڑھنے کے لیے افراتفری کا عالم

پیر کی صبح ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کے کابل ہوائی اڈے پر انخلا کے مقصد سے جانے والی ایک فلائٹ پر چڑھنے کے لیے افراتفری کا عالم ہے۔ بہت سے لوگ طیارے میں چڑھنے پر کامیاب ہو گے تاہم کئی لوگوں نے جہاز کے ساتھ لٹکنے کی کوشش بھی کی اور اس کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ ہفتے اتوار کی شام تک کابل کے ہوائی اڈے پر زبردست بھیڑ جمع ہو گئی تھی اور ہر کوئی کسی نہ کسی طیارے پر سوار ہو کر کسی طرح ملک سے باہر نکلنے کو بیتاب نظر آ رہا تھا۔

امریکی دفاعی حکام اور ڈیفنس ون کی جانب سے حاصل کردہ تصاویر کے مطابق امریکی فضائیہ کے سی 17 گلوب ماسٹر III نے اتوار کی رات تقریبا 6640 افغان پناہ گزینوں  کو کابل سے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

خیال رہے کہ اب تک امریکہ نے ہی افغان پناہ گزینوں کو بحفاظت بیرون ملک چھوڑنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ گزشتہ روز امریکی بوئنگ طیارے میں 650 سے بھی زائد افغان پناہ گزین سوار ہوئے جو اس طیارے کی گنجائش سے کہیں زیادہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ جہاز امریکہ کی بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ جہاز ہے اور اس جہاز کے اب تک 5 بڑے کامیاب ماڈل بنائے گئے ہیں جن میں 737، 747، 767، 777 اور 787 ماڈل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں