دبئی: متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
سی اے اے: ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا
ہم نیوز کے مطابق یو اے ای کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مسافروں کو روانگی کے وقت ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی طور پر کرانا ہو گا۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 17 اگست سے متحدہ عرب امارات آنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔
دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےاماراتی ویکسینشن کارڈکی شرط ختم
ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نئی شرائط کا اطلاق پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا اورسری لنکا کے شہریوں پر ہو گا۔