اشرف غنی چار گاڑیاں، ایک ہیلی کاپٹر ڈالروں سے بھر کرنکلا،اضافی رقم پھینکنی پڑی


افغان صدر اشرف غنی ڈالروں سے بھری چار گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر لے کر فرار ہوئے تاہم اضافی رقم انہیں چھوڑنی پڑی۔

روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیش سے بھری چار کاریں اور ہیلی کاپٹر اپنے ساتھ لے گئے، پیسے اتنا زیادہ تھے کہ انہیں چھوڑنا پڑ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، اشرف غنی کی چار کاریں کیش سے فل تھیں، ان کی ہیلی کاپٹر کے مختلف حصوں میں بھی رقم رکھنے کی پوری کوشش کی گئی، تاہم اس کے باوجود کچھ رقم انہیں پیچھے چھوڑنا پڑ گئی۔


کابل کیلئے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ غنی حکومت اپنے پیچھے کتنی رقم چھوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا

روسی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کابل میں اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے گا، اور طالبان سے تعلقات استوار کرے گا، روس کو نئے حکمرانوں کو تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

اشرف غنی کا موجودہ ٹھکانا معلوم نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ تاجکستان میں ہیں تاہم آج تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں نہیں داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار کے دوران بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی ائرپورٹ پر 50 لاکھ ڈالرز سے بھرے تھیلے چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں