طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کابل ایئر پورٹ پر لوگوں کا رش بڑھنے سے افراتفری پیدا ہوگئی ہے۔ ایئرپورٹ پر مبینہ فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الجزیرہ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، جس کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بی بی سی کے مطابق افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کا ہجوم کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر چڑھ دوڑا جنھیں منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس افراتفری میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے
امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے جبکہ ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کابل ایئرپورٹ کو اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
Statement from Kabul Airport: Airport is now closed.
Chaos at the airport with thousands of Afghans desperately trying to leave.
The airport is currently controlled by the Americans and their focus is to evacuate citizens and diplomatic staff pic.twitter.com/H9jZIoCwYM
— Yalda Hakim (@BBCYaldaHakim) August 16, 2021
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع تر مشاورت سے کریں گے، طالبان
امریکی حکام کے مطابق ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے قبضے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے ہر کوئی افغانستان سے نکلنے اور جہاز پر چڑھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہا۔
ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے عالم کو دیکھ کر کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔