افغانستان کی بگڑتی صورتحال میں انٹرنیشنل میڈیا پھنس گیا، کابل میں انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کو ویزے کی سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے ک افغانستان میں موجود انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان انخلا کیلئےتعاون چاہتے ہیں،پاکستانی سفارتخانےمیں خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کےامن اور استحکام کیلئےدعا گو ہیں۔