انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سےپانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ: پینٹاگون کے قریب فائرنگ، ایک افسر ہلاک، 3 زخمی
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ گھرسے باہر نکل کرحملہ آور نے سڑک کے قریب پارک میں بھی لوگوں پر گولیاں چلائیں
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کا خدشہ مسترد کردیا۔وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے