طالبان نے اشرف غنی کے مستعفی ہونے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے تک مذاکرات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

کابل، طالبان سے کتنے دنوں کی دوری پر ؟ امریکی انٹیلی جنس نے بتادیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے استعفے تک طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کی شرط ہے کہ پہلے اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوں۔

دو ہزار ارب ڈالرز لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی؟ فواد چودھری

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکہ کو واپس افغانستان میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔

افغان آرمی چیف برطرف، وزیر خزانہ ملک سے فرار

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے گفت و شنید میں استفسار کیا کہ آخر امریکہ اب ایسا کیا کرسکتا ہے جو وہ گزشتہ 20 سالوں میں نہیں کرسکا؟


متعلقہ خبریں