پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں سانپ کے کاٹنے پر شہری نے بھی جواباً سانپ کو کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں 65 سالہ شہری راما ماہٹو اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ زہریلے سانپ نے اس کے پاؤں پر کاٹ لیا اور قریبی درخت کے پاس چھپ گیا۔
شہری راما ماہٹو اس وقت نشے میں دھت تھا سانپ کے کاٹنے پر غصے میں آ گیا اور سانپ کو ڈھونڈ نکالنے کے بعد پہلے اس کو ڈنڈے سے مارا اور جب سانپ مر گیا تو پھر اس نے بھی غصے میں سانپ کو کاٹ لیا۔
شہری کے گھر والوں نے صورتحال دیکھنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم دیہاتی نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا اور گھر کے اندر جا کر سو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کی جگہ پرچہ دینے والا نوجوان گرفتار
کچھ دیر بعد شہری کی حالت بگڑی تو اہلخانہ اسے اسپتال منتقل کرنے لگے تاہم راما ماہٹو اسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔