ویسٹ انڈیز کیخلاف کیسی تیاری ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتادیا


پاکستانی بولر شاہین شاہ افریدی نے کہا ہے ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں ٹیسٹ میچ اہم ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریزمیں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ سیریز کے لیے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ اور حسن علی کی واپسی سے بولنگ کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی 20 بھی بارش کی نذر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت لی

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ٹیسٹ اسکواڈ تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے۔  گیانا میں بارش کے باوجودانٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں تیاری کی۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔ بارباڈوس اور جمیکا خوبصورت مقام ہیں مگر ببل لائف آسان نہیں۔

کیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں