سیاسی پناہ یا واپسی: نواز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں، شیخ رشید

کوئٹہ دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، سیاسی پناہ لیں یا واپس آئیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید ںے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو منسوخ ہو چکا ہے،، لیڈر وہی ہوتا ہے جوملک میں جیتا اور مرتا ہے، نواز شریف کے پاس اسائلم کا آپشن ہے لیکن وہ نہیں لیں گے، باہر کی کیازندگی ہے۔نواز شریف واپس آئیں،ملک کی جیلیں بھی سیاستدان کیلئے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت، اسرائیل اورافغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا، شہباز شریف کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوا، یہ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست نہیں دی۔


متعلقہ خبریں