بھارت، اسرائیل اورافغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اوراسرائیل ملوث ہیں،افغان سفیرکی بیٹی کے معاملے پر جوریکارڈ تھے وہ افغان وفد کوحوالے کردیئے،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے،

شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔ چینی سفیر سے ہفتے میں دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، وزیر خارجہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حالات متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن صورتحال کو سمجھ نہیں رہی، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہو گا۔
خطےمیں کیاہونیوالا ہے،اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں آرہی،مولا نا فضل الرحمان کبھی قادیانی اور کبھی یہودی لابی کہتے ہیں،

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت مل گئی ،اسلحہ لائسنس اجرا کے قواعد اور ضوابط بھی ہیں۔اسلام آباد پولیس کی تعداد اور وسائل کو بڑھارہے ہیں اوراسلام آباد میں ریسکیو 1122 بھی لائی جا رہی ہے ۔۔

شیخ رشید نےکہا کہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا یوم آزادی کا جلسہ منسوخ کر رہا ہوں ۔ لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی نہیں ہو گی ۔۔


متعلقہ خبریں