عبدالقادر بلوچ ، نواب ثنااللہ زہری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت: اندرونی کہانی سامنے آ گئی


مسلم لیگ ن کے سابق جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ جلسے میں ن لیگ نے اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی مقامی قیادت ناراض ہو گئی۔

ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھا۔

مریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

اختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کے ن لیگ کو چھوڑنے کی وجہ بیانئے سے اختلاف نہیں بلکہ تنظیمی اختلافات تھے۔


متعلقہ خبریں