جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ہرشل گبز نے پاکستان آتے ہی اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد بہت خوبصورت جگہ ہے، وہ اپنے پاکستانی فینز سے ملنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ گبز کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کشمیری کے پی ایل کے مقابلے میں انہیں دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔
ہرشل گبز نے خیرمقدم پر سینیٹر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے ہرشل گبز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔