وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی،واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت کی معاونت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا مندر حملے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے،ایسے واقعات دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنتے ہیں۔