یوٹیوب پر  ‘آن دی رائز‘ کا نیا فیچر متعارف


ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹویب نے نئے یوٹیوبرز کی تشہیر کے لیے ’ آن دی رائز‘ کے نام سے پاکستان میں نیا فیچر متعارف کیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق فیچر کا مقصد  نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنہیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈئینس بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

پریس ریلیز میں  بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو ’آن دی رائز‘ہیں۔

ہر ہفتے ایک مختلف کریئیٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا.

یوٹویب ’آن دی رائز‘ کی  ٹرینڈنگ ٹیب میں  آنے کے لیے 1 ہزار  سبسکرائبرز کا ہونا لازمی ہوگا۔ کریئیٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہے لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں۔

یوٹویب ٹرینڈنگ ٹیب میں آنے والے یوٹیوبرز کو پہلے اطلاع  دی جائے گی تاکہ یوٹویبر اپنے صارفین کے ساتھ یہ  ٹرینڈ ٹیب  شیئر کر سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کا مقصدعالمی سطح پر یوٹویب کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں