ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہیئیں، شاہد خاقان عباسی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فوری انتخابات ہونے چاہیئیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جو ہوا اس پر کتاب لکھنا بنتا ہے اور اگر انتخابات میں ووٹ کا احترام نہیں ہو گا تو بات نہیں بنے کی۔ الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے۔ انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی۔ کشمیر میں بہترین روڈ میپ موجود ہے وہاں شفاف حکومت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا پانچواں نمبر آیا۔ جیسے ملک کے حالات ہیں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیئیں۔


متعلقہ خبریں