اسلام آباد میں کورونا کی شرح میں اضافہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے شہر میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 707 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 395 مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.66 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں