کراچی:6ویکسینیشن سینٹر24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ


ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع شرقی میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں ویکسی نیشن سینٹر24گھنٹے کھلا رہے گا۔

خالق دینا ہال، جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال کا ویکسین سینٹر بھی کھلا رہے گا۔ چلڈرن اسپتال، نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال کا ویکسی نیشن سینٹر بھی24 گھنٹے فعال رہے گا۔

وزير اطلاعات سندھ ناصرشاہ نے بتایا کہ کراچی میں 6 ویکسی نیشن سینٹرزکوماس ویکسی نیشن سینٹرکا درجہ دے دیا گیا ہے جو24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ پورےصوبےمیں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔

سندھ میں کورونا پابندیاں سخت ہونے بعد ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کا رش لگ گیا ہے۔ کراچی کے لیاری جنرل اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں بدنظمی بھی ہوئی۔

شہریوں کے رش کے باعث دھکم پیل ہوئی اور انتظامیہ نے کنٹرول کرنے کیلئے ڈنڈے بھی برسائے۔

 پولیس اہلکاروں نے اسپتال کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا۔ کراچی ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن کیلئے شہریوں کا رش ہے اور عوام لمبی قطاروں میں لگے ہیں۔

خیال رہے میں سندھ میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ساخت پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔

کراچی میں عوام کو گھروں سے باہر کورونا ویکسینیشن کے کارڈ دکھانے ہوں گے۔ شہریوں کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔ کریانہ، بیکری، سبزی اور گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔

بسیں نہیں چلیں گی لیکن رکشہ اور ٹیکسی کے ذریعے سفر کرنا ممکن ہوگا۔ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں