حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں

حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں

لاہور: حکومت پنجاب نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردی ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیٹرول ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت موٹر کار اور جیپ کی نمبر پلیٹوں کی قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ موٹر کار، جیپ اور کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹوں کی قیمت 1200 سے 1500 کردی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چینی،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق اب موٹرسائیکل اور رکشہ  کی نمبر پلیٹس 1000 روپے میں ملیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس 1600 اور سیمی گورنمنٹ وہیکل کی نمبر پلیٹس 1500 روپے میں بنائی جائیں گی۔

لاہور: آزادی چوک، مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ

اس سلسلے میں ہم نیوز نے یہ بھی بتا یا ہے کہ حکومت پنجاب نے نمبر پلیٹس کی ترسیل کے کورئیر چارجز بھی عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں