کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 13 سال میں سندھ کے لوگوں کی بس ہو گئی اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد کہا کہ سندھ نے زرداری فیملی کو بے پناہ موقع دیا۔ سندھ کے عوام نےانہیں اقتدار دیا اور اعتماد کیا، قربانیاں دیں لیکن آج سندھ کے لوگ جس کیفیت سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور صوبے کے عوام کی 13 سال میں بس ہو گئی ہے۔ سندھ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون متبادل ہوسکتا ہے؟
وزیر خارجہ نے کہا کہ اسی تناظر میں 2023 میں سندھ کا فیصلہ مختلف ہوسکتا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں سندھ میں زمینوں پر قبضے کیے گئے اور مظلوم لوگوں پر ظلم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا مجرم اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے ،وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے بھی اب پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔
وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں کورونا ویکسین جو مفت دی جا رہی تھیں اس کو بھی نہیں بخشا گیا۔