کشمیریوں سے ہمارا تعلق کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں توڑ سکتی، بلاول

پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں جلسوں کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا تعلق کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں توڑ سکتی، الیکشن شفاف ہوا تو جیالے منتخب ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر باغ آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے، 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مریم نواز جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی باغ کی قسمت بدل دے گی، الیکشن شفاف ہوں تو باغ کی تینوں سیٹیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی تقریریں اور باتیں کشمیر کے عوام کے لیے تھیں، ان کی باتیں آج بھی بچے بچے کو یاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید رانی ملک کی وزارت عظمیٰ کے دور میں دنیا میں ملک کی عزت تھی، باغ کے جیالوں نے سانحہ کارساز میں شہادتیں دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کشمیریوں سے ووٹ نہیں قربانیوں کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔


متعلقہ خبریں