امریکہ سمیت 16 ممالک کا طالبان سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

طالبان افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل

کابل: امریکہ سمیت 16 ممالک نے طالبان سے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں امریکہ سمیت 16 ممالک کے سفارتی مشنز نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی حالیہ جنگی کارروائیاں فوری طور پر روک دیں جو شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لوگوں کو بےگھر کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی حالیہ کارروائیاں ان کے دوحہ میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کچلنے کی معتبر اطلاعات ہیں اور ان علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیان نے اس کی اصلیت عیاں کر دی، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ طالبان  کا جارحانہ رویہ  دوحہ امن عمل اور ان  کی جانب سے مذاکرات کی بنیاد پر ہونے والے سمجھوتے کی حمایت کے دعوے کے برعکس ہے۔ طالبان کی جارحیت کے نتیجے میں معصوم افغان شہریوں کی ہلاکتوں سمیت ٹارکٹ کلنگ، افغان شہریوں کی نقل مکانی، لوٹ مار اور ذرائع مواصلات کی بربادی جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں