کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان نے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے مزید 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
طالبان سے شکست کے بعد سینکڑوں افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک تاجکستان میں پناہ لے لی ہے اور تاجکستان نے بھی افغان فوجیوں کے ملک میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان طالبان نے فورسز کی گاڑیوں اور جدید اسلحہ کو قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کے حملے، ایک ہزار سے زائد افغان فوجی جان بچا کر تاجکستان پہنچ گئے
دوسری جانب افغان فوج نے 224 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی سلسلہ جاری ہے اور اس دوران طالبان اور مقامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔