نوشہرو فیروز میں کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز میں کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز: سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا اور مقتولین پر عدالت سے واپس جاتے ہوئے نوشہرو فیروز لنک روڈ پر فائرنگ کی گئی۔

حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ زمین کے تنازعے پر مری اور وگن برادری میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے اور مذکورہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت پھر مسترد

ولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں امید علی وگن، صدام، عطا محمد اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔


متعلقہ خبریں