ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد پر جا رہی ہے، فرخ حبیب


لاہور: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد پر جا رہی ہے.

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت صرف 15 دن کے زرمبادلہ کے ذخائر باقی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جب حکومت ملی تو چین یا امریکہ جیسی تگڑی ہمارے ملک کی معیشت نہیں تھی۔ ہم نے ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جس کی وجہ سے انڈسٹری نے کام شروع کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل حالات میں ملک کا ساتھ دیا ہے اور حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے چیلنج کو قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل شعبے کو قبرستان بنا دیا گیا تھا۔ پاکستان کے 60 لاکھ خاندانوں کا پہلی بار کسی نے سوچا ہے اور حکومت 5 لاکھ روپے بلاسود قرض دینے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف شواہد ہر فورم پر پیش کریں گے، وزیر خارجہ

وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد پر جا رہی ہے۔ ماضی میں اوورسیز پاکستانی ضرورت کے علاوہ پیسے نہیں بھیج رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاوَن لگانے کے لیے ہمیں بہت دباؤ کا سامنا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسانوں کو کوئی پوچھ رہا ہے اور کسان وزیر اعظم سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس جا رہے ہیں۔ مل مالکان گنے کے کسانوں سے گنا لے رہا ہے جس سے گنے کے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کو ملازمت کے لیے سی وی دی تھی اور مولانا فضل الرحمان نے امریکہ سے کہا کہ آپ وزیر اعظم بنائیں گے تو تابع دار رہوں گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نیب کے قانون میں پراسیکیوشن کو مضبوط کریں گے۔ سندھ میں 200 کے قریب ایسے منصوبے ہیں جو رشوت کی وجہ سے پاس نہیں ہو رہے۔


متعلقہ خبریں