پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو بغیر سفارتی استثنیٰ امریکا نہیں جا سکتے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپنے ملک کے عوام کی قوت پر بھروسہ ہے، بار بار ثابت ہوا ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے۔
کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب تھا: بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکےپیپلزپارٹی کامینڈیٹ چوری کیاجاتا ہے،جعلی اکاوَنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، قوم کو بتایا جائےکہ 33 ارب روپے کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ امریکہ کے دورے کے لیے چند روز میں روانہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں۔