امریکی ادارے پینٹاگون نے افغانستان کے لیے نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق قطر سے افغانستان پر نظر رکھی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی سفارتی عملے کے تحفظ اور افغان حکومت کی مدد کے لیےامریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں رہے گی۔
امریکہ: بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ حکومت کا ایک اور فیصلہ تبدیل کردیا
اس کے علاوہ افغانستان میں امریکی مشن کی کمانڈ سنٹ کام کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی کو منتقل کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کیلئے کام کرنے والے افغان شہریوں کو وسطی ایشیا بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس حوالے سے امریکہ نے قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ جو کہ دو روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں سے پناہ دینے کی درخواست کی ہے۔