برطانیہ: طلبہ نے 15 دن کی چھٹی لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟


لندن: برطانوی طلبہ نے اسکولوں و کالجوں سے 15 دن کی چھٹی لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ برطانوی طلبہ نے کینو و لیمن کا جوس کورونا ٹیسٹ کٹ پہ ڈال کر مثبت رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: یورپ، کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ رک گیا

دی کنورسیشن، دی گارجین اور آئی نیوز کے مطابق برطانیہ میں اسکول کے طلبہ نے کہا ہے کہ کینو یا لیمن کا جوس اگر کورونا ٹیسٹ کٹ پر ڈالیں تو نتیجہ مثبت آجاتا ہے۔

طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کینو یا لیموں کا جوس کورونا ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی کٹ پر ڈالا جائے تو نتیجہ مثبت آجاتا ہے۔

برطانوی طلبہ کے مطابق کینو یا لیموں کا جوس اگر کووڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی کٹ میں سیمپل کی جگہ پر ڈالا جائے تو کچھ منٹوں میں کٹ پر مثبت نتیجہ ظاہر ہوجاتا ہے۔

کووڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ سے مراد ان لوگوں کا ٹیسٹ ہے جن لوگوں میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ چھوٹی سی کٹ کی مدد سے گھر پر ہی اپنا ٹیسٹ کرتے ہیں۔ یہ کٹ حمل کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والی اسٹرپ کی طرح ہوتی ہے۔

کورونا:دو مختلف ویکسنیوں کی خوراکیں زیادہ بہتر نتائج دیتی ہیں، نئی تحقیق

برطانوی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں اسکول ٹیچر کا دعویٰ ہے کہ ان کے شاگردوں نے انہیں کینو کے جوس سے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت لانے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ یہ دو ہفتوں کی چھٹی لینے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کی جانب سے بھی تجربہ کر کے مثبت نتائج کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا ہے کہ جوس میں کورونا وائرس موجود نہیں ہے لیکن مثبت نتیجے کی وجہ جوس میں شامل تیزابیت ہے جو ٹیسٹ کے نتیجے پر اثر اندز ہوتی ہے۔

اخبار کے مطابق اس طرح کے نتائج دیگر غذاؤں اور مشروبات میں بھی دیکھے گئے ہیں ان غذاؤں میں کیچپ اورکوکا کولا بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر آندریا سیلا کے مطابق یہ دریافت کوئی حیرت انگیز نہیں ہے لیکن اگر کوئی جان بوجھ کر ٹیسٹ کے پروٹوکول کو توڑتا ہے تو ٹیسٹ کے نتائج بدل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں