پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

petrol پیٹرول و ڈیزل

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات وزیراعظم  کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتائی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5  پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھ گئی

شہباز گل نے کہا کہ اسی طرح اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔


متعلقہ خبریں