اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان سے اچھی خبر آ گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کر گیا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ جمعہ کو ایک اعشاریہ 5 ارب کو کراس کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگریزی بولنا اور مغربی لباس پہننا سافٹ امیج نہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 2 ماہ کےعرصہ میں اکاؤنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں