اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی فنڈز کی منصفانہ تقسیم نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول سیکٹر جی 10 اسلام آباد کا دورہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو دوران ملاقات کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اولین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوںے کہا کہ نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔