زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی واپس آ جائیں گے، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے تو وہ آج ہی واپس آجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکہ افسوسناک ہے اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور قوم کو پولیس پر فخر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بات پر حیرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ فصل کے باوجود گندم، چینی باہر سے منگوا رہے ہیں، شاہد خاقان

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے لباس کو زیادتی سے جوڑنا ان کی سوچ ہے کیونکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات پر کیا ان کے لباس پر سوال کیا جائے گا ؟ وزیر اعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس:نوازشریف کی اپیلوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی اور انصاف کی ضمانت دی جائے تو وہ آج ہی واپس آجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہیں اور انہیں ووٹ چوری کر کے مسلط کیا گیا۔ موجودہ حکومت کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے لیے قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور نواز شریف ایٹمی دھماکوں کی سزا آج تک بھگت رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بھی ایٹمی پروگرام کے لیے بڑی قربانیاں ہیں لیکن نواز شریف کے منصوبوں کو آج گروی رکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں