پی ایس ایل 6: دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اننگز کے 19 ویں اوور میں دانش عزیز نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

دانش عزیز نے اپنی اننگز میں 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ میں میانداد کے چھکے کے بعد ڈنڈا کس کو لگا؟

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور دانش عزیز 45، 45 جب کہ والٹن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عارش علی خان نے چار جب کہ خرم اور ناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

خیال رہے کہ میچ میں جیت کراچی کنگز کو پلے آف راونڈ میں پہنچا دے گی۔


متعلقہ خبریں